
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو صوبائی وسائل پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بدھ 18 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک خود مختار، فعال اور منافع بخش ادارے کے طور پر سامنے آنا چاہیے جو اپنے وسائل خود پیدا کرے اور حکومتی فنڈز پر انحصار کم کرے ،انہوں نے کہا کہ ہم توقع کر رہے تھے کہ جی ڈی اے اب تک ریونیو جنریٹ کرنے کے قابل ہو چکا ہوگا لیکن بدقسمتی سے یہ ادارہ ابھی تک حکومت سے مالی امداد مانگ رہا ہے ،ہمیں اس طرزِ عمل کو ختم کر کے جی ڈی اے کو ایک خود کفیل ادارہ بنانا ہے جو خود ترقیاتی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے ۔
اجلاس میں شادی کور ڈیم کی سولرائزیشن، ایندھن کے اخراجات اور پانی کی فراہمی کے لیے مطلوب فنڈز کی منظوری کی سفارش پیش کی گئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایسے منصوبے ہرگز نہ پیش کریں جن میں حکومت مستقل مالی معاونت کرتی رہے اور دوسری جانب یہ منصوبے نتائج دینے سے قاصر ہوں ۔اجلاس کے دوران گوادر میں پانی کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ،اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر کو پانی فراہم کرنے والے اہم ذخائر جیسے کہ سو ڈیم اور آکڑہ ڈیم، بارشوں کی کمی کے باعث خشک ہو چکے ہیں اور موجودہ صورتحال میں گوادر کو شدید آبی بحران کا سامنا ہے ،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شادی کور ڈیم سے گوادر کو جوڑا جائے اس مقصد کے لیے تمام ضروری فنڈز اور وسائل فراہم کئے جائیں گے ،اجلاس میں طے پایا کہ اب گوادر شہر کو پانی کی مکمل فراہمی کی ذمہ داری صرف جی ڈی اے کے سپرد ہوگی جبکہ مضافاتی و دیہی علاقوں کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پانی سپلائی کرے گا ،وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے کے معاونتی منصوبوں کی تجویز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیش کی گئی منصوبہ بندی نہ صرف غیر تسلی بخش ہے بلکہ ان میں سنجیدگی اور مستقبل بینی کا فقدان ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مکمل تیاری کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور ازسرنو بریفنگ دیں تاکہ قابل عمل حکمت عملی پر عملی پیش رفت کی جا سکے ۔ اجلاس میں جی ڈی اے کے سالانہ بجٹ، پارکس کی اپ گریڈیشن، منصوبوں کی سولرائزیشن، جیونی کو آبی اور مین ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کرنے اور دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُرکشش ماحول پیدا کیا جائے تاکہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کار بھی گوادر میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی جدید ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے باسیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اگر سیاحت، ہوٹلنگ، مارکیٹس اور تجارتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں فروغ نہ دیا گیا تو ترقیاتی منصوبے اپنی افادیت کھو بیٹھیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آکڑہ ڈیم میں قلت آب کے باعث پانی فراہمی کی غرض سے جیونی کو ائیر پورٹ پمپنگ اسٹیشن سے فوری طور پر منسلک کرنے کے لئے ہنگامی فنڈز کی منظوری و اجراء کے احکامات بھی جاری کیے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد کے قریب اضافہ
-
حب کینال ٹو میں سنگین کرپشن کے خدشات، 12 ارب 76کروڑ روپے سے ناقص کام، نیب فوری تحقیقات کرے ،ْ سیف الدین ایڈوکیٹ
-
نمبر پلیٹ کا جو ٹھیکہ 55 کروڑ کا تھا وہ اب 6 ارب روپے کا ہوگیا، خواجہ اظہار الحسن
-
حکومتی اقدامات دھرے کے دھری؛ چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
کراچی،بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ، بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا، واردات کا مقدمہ درج
-
کراچی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
-
پتوکی، زہریلا کھانا کھانے سے ماں ،بیٹا جاں بحق، دو بچوں کی حالت تشویشناک
-
’’اپنی چھت ، اپنا گھرپراجیکٹ‘‘ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ،6 ماہ میں50 ہزار سے زائد لون جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ترقیافتہ صوبے کیلئے امن ناگزیرہے،فیصل کنڈی
-
دہشتگردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں، وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا کا علاقائی جرگے سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.