
فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید62بجلی چور پکڑے گئے
جمعرات 19 جون 2025 13:30
(جاری ہے)
بجلی چوری میں 18494گھریلو، 665کمرشل،623زرعی اور104انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے۔
ان میں سے 19855بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ 18778کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیاہے جبکہ 14116بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک4679بجلی چوروں کوایک کروڑ10 لاکھ43ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور52کروڑ61لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیافیسکوسیکنڈسرکل سی3946بجلی چوروں کو1کروڑ 4لاکھ38ہزار سے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور45کروڑ89لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل2158بجلی چوروں کو53 لاکھ74ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ43لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سی2999بجلی چوروں کو76لاکھ40ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور38کروڑ16لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل4860بجلی چوروں کو95لاکھ64ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور47کروڑ89لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1244بجلی چوروں کو26لاکھ95ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ88لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پرفیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا نہایت ضروری ہے۔فیسکو ریجن سے آخری بجلی چورکے پکڑے جانے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ بجلی چورملک و قوم کے مجرم ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن یا اپنے بل پر موجود دفاتر کے نمبر پر دیں تاکہ اس قومی جرم کا خاتمہ کیاجاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.