Live Updates

کوئی ایرانی عہدیدار وائٹ ہائوس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا،ایران کی ٹرمپ کے دعوے کی تردید

جمعرات 19 جون 2025 14:26

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہائوس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑگڑایا ، ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے ۔ایرانی مشن نے کہا کہ ایران دبائو میں امن قبول نہیں کرتا،خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو ۔یاد رہے کہ وائٹ ہاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی، انہوں نے کہا وہ وائٹ ہاس آنا چاہتے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات