Live Updates

کھادوں، زرعی ادویات اور بجلی کے نرخوں میں کاشتکاروں کو 50 فیصد تک رعایت دی جائے،رانا محمد حیات خان

جمعرات 19 جون 2025 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوان کی 10 رکنی کمیٹی بنائیں جو بجٹ کی منظوری سے قبل اپنی تجاویز دے، کھادوں، زرعی ادویات اور بجلی کے نرخوں میں کاشتکاروں کو 50 فیصد تک رعایت دی جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ملک کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ ان کے خلاف آئینی تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ملک معاشی لحاظ سے مضبوط ہے ۔

(جاری ہے)

تمام اشاریے درست ہو چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ ملک ترقی کرے گا اور جس طرح اللہ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم سے بنیان مرصوص آپریشن کے تحت پاک فوج ،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے بھارت کا جو حال کیا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے دشمن جو کچھ غزہ میں کر رہے ہیں وہاں تباہی پھیلی ہوئی ہے میں اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا اللہ پر یقین ہے کہ جو لوگ یہ ظلم کر رہے ہیں ان کو سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو بہتر بنانے کیلئے اس ایوان کی 10 رکنی کمیٹی بنائی جائے۔ کھادوں زرعی ادویات اور بجلی کے بلوں میں کاشتکاروں کیلئے 50 فیصد تک رعایت دی جائے۔ان نے کہا کہ ملک میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بھی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات