معاونِ خصوصی فہد ہارون نےاطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارسیگلیا پر منعقدہ استقبالیہ میں شرکت

جمعرات 19 جون 2025 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نےاطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارسیگلیا پر منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ میزبان کمانڈنگ آفیسر کیپٹن البرٹو بارٹولومیئو نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان میں اٹلی کی سفیر میرِلینا آرمیلن اور قونصل فیبریزیو بیئیلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یہ بحری جہاز 20 جون تک کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز رہے گا،جس کا مقصد بحری سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، سفارتی عملے کے ارکان، اور ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔آئی ٹی ایس انتونیو مارسیگلیا پر منعقدہ یہ پُروقار تقریب پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستی، علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر تھی۔