مسلم امہ کی زبوں حالی کی وجہ دین سے دوری ہے۔ مولانا عبد الماجد

جمعرات 19 جون 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ آج مسلم امہ جو زبوں حالی کا شکار ہے تو اس کی وجہ دین سے دوری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن میں مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی، قاری محمد ندیم المکی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولاناعبد الماجد فاروقی نے کہا کہ امت مسلمہ اسو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا لے اور اسے نمونہ حیات بنا لے تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کو زیر نہیں کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مولانا عبد الماجد فاروقی نے علما کرام سے امن، رواداری، یک جہتی اور برداشت کو آج نماز جمعہ کے خطبات کا موضوع بنانے اور اشتعال انگیز بیانات و تقاریر سے اجتناب اختیار کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے ملکی سالمیت کو سب سے مقدم قرار دیا اور آپس کے اختلافات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ پہلے سے زیادہ پرعزم ہوکر کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں اور ان کے ایجنٹ پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔