Live Updates

صدرمملکت سے شیری رحمن کی ملاقات، بجٹ بحث ،قانون سازی عمل میں پیپلز پارٹی کے کردار سے آگاہ کیا

آصف زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو موثر اندازمیں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف

جمعرات 19 جون 2025 21:08

صدرمملکت سے شیری رحمن کی ملاقات، بجٹ بحث ،قانون سازی عمل میں پیپلز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)صدرمملکت نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو موثر اندازمیں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی ہے ۔ جاری بیان کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔سینیٹر شیری رحمن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے موثر کردار سے آگاہ کیا۔

انہوں نے صدرِ مملکت کو حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ،کمیٹی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مو قف کے حق میں حمایت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ کمیٹی اور اس کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد اور بھرپور حمایت پر صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم پاکستان کا شکریہ ادا کر تے ہیں ۔صدرِ مملکت نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کو سراہا ۔صدر مملکت نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو موثر اندازمیں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات