بابراعظم محض 2 دن کی ٹریننگ کے بعد اسکلز کیمپ چھوڑ کر چلے گئے

جمعرات 19 جون 2025 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم محض 2 دن کی ٹریننگ کے بعد اسکلز کیمپ چھوڑ کر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اور کیمپ انتظامیہ کو بتاکر بابراعظم پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بابراعظم اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

دوسری جانب اسکلز کیمپ سے محض 2 روز کی ٹریننگ کے بعد بابراعظم کی روانگی پر ناقدین سوال اٹھارہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران اسٹار بیٹر نے کونسی ٹریننگ حاصل کرلی ہے کہ انکے اسکلز بہتر ہوگئے۔ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اپنی ناقص فارم پر اسطرح کا انداز اپنارہے ہیں اگر فارم میں ہوتے تو شاید کیمپ کا حصہ بننا بھی گوارا نہ کرتے۔