رانا ثناء اللہ کی حنیف عباسی سے لاقات، ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو

ریلوے کی بہتری کے لئے وزیر اعظم آفس مکمل تعاون جاری رکھے گا، معاون خصوصی وزیراعظم کی یقین دہانی

جمعرات 19 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات کی جس میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ9 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا، ریلوے سکولز و ہسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے،مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، ا?ر ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاہدے کے بعد سٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتری آئی ہے،صفائی کے جدید نظام سے مسافروں کو بہتر ماحول فراہم کیا گیا، بوگیوں کی مرمت، نئی کوچز کی خریداری اور جدید ٹریکنگ سسٹم پر کام جاری ہے،مسافروں کے لئے سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومتی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے وزیر اعظم آفس مکمل تعاون جاری رکھے گا۔