
صوبائی حکومت گرانے کی ایک منظم سازش کی جارہی ہے،علی امین گنڈاپور
میرے پاس اختیار ہے میں کسی وقت بھی اسمبلی کو تحلیل کر سکتا ہوں، خیبرپختونخواہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہیں، وفاق آئینی حق کے نام پر فنانشل ایمرجنسی نافذ کر کے حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا ویڈیو پیغام
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
11:40

(جاری ہے)
میرے پاس اختیار ہے میں کسی وقت بھی اسمبلی کو معطل کر سکتا ہوں اس کیلئے کسی وقت یا بجٹ کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپورنے بجٹ منظوری پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں کوئی مطالبات زر پیش نہ کریں۔ پیر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ان کاکہنا ہے کہ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن گورنر نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے کہ وہ بجٹ پر مشاورت کریں لیکن ان سے مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ بجٹ اجلاس میں کٹ موشن کی منظوری کا حصہ نہ بنیں، تاکہ کسی کو موقع نہ ملے کہ وہ اسے حکومت کے خلاف استعمال کرے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ ہم سے مینڈیٹ چھین لیں گے۔میں ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے ورکرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ پھر 9 مئی اور 8 فروری کروانا چاہتے ہیں۔ ورکرز تیار ہو جائیں میں لائحہ عمل دوں گا اور یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دوں گا۔ یہ سازش کرکے ہمیں غلام بنانے کی کوشش کریں گے لیکن ان کی سازش ناکام بنائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب نکلیں گے تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا بجٹ پاس ہوگا اور نہ ہی کسی اور صوبے کا بجٹ پاس کرنے دیں گے۔ ہم پورے ملک میں نکلیں گے۔ ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہو جائیں، اب وقت آگیا ہے اب نہیں تو کب۔
مزید اہم خبریں
-
سوڈان میں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، وولکر ترک کا انتباہ
-
دنیا کو شعبہ صحت میں شدید مالی بحران کا سامنا، ڈبلیو ایچ او
-
مشرق وسطیٰ کشیدگی: یو این چیف کا سفارتکاری اور امن کو موقع دینے کا مطالبہ
-
پناہ گزینوں کے عالمی دن نقل مکانی پر مجبور افراد سے یکجہتی پر زور
-
مون سون کے دوران کئی علاقوں میں 60 فیصد زائد بارشوں کا امکان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی وائٹ ہاؤس میں دعوت تائید ہے کہ بھارت جنگ ہارچکا ہے
-
پاکستان نے دنیا میں سفارتی سطح پر بھی بھارت کیخلاف بیانیئے کی جنگ جیت لی ہے
-
غزہ: تیرہ سالہ عبدالرحمٰن کی کہانی جسے حصول خوارک میں گولیاں کھانی پڑیں
-
حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار
-
گزشتہ سال تین دہائیوں میں بچوں کے حقوق کی بدترین پامالی، یو این رپورٹ
-
ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا
-
بزدل اسرائیل شکست کے بعد امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.