Live Updates

امریکہ سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، ایران

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 20 جون 2025 14:00

امریکہ سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، ایران
  • آج ایران اور اسرائیل کے مابین جاری لڑائی کا آٹھواں دن ہے
  • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کرے گا
  • صدر ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں میں ایران پر حملہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے

امریکہ سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کرے گا کیونکہ امریکہ ’’ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے۔

‘‘

ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کبھی بھی سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتا، بالخصوص ہسپتالوں کو، جو کہ اسرائیلی کارروائیوں کے برعکس ہے جن میں دانستہ طور پر غزہ میں ہسپتالوں پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں، ایران اسرائیل تنازعے پر بات چیت کے لیے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعے کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔

اس کا مقصد ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر سفارت کاری کی طرف واپسی کا راستہ بنانا ہے۔

جبکہ جمعرات کی شام کو وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں میں ایران پر حملہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اب بھی ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی مطالبات کو حاصل کر نے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات