
اسرائیل سے متعلق عمران خان کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان کا تھا
آپ میں ہمت ہے تو ایک حکومتی بندے کو موبائل دیں، جیل جا کر عمران خان سے ایران سے متعلق موقف لا کر سب کو سنائے، ہمت ہے تو یہ کر کے دکھاو، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو چیلنج
محمد علی
جمعہ 20 جون 2025
20:09

(جاری ہے)
اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج اسے منہ توڑ جواب دے گی۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ یہاں کوئی بھی بات کرنے لگیں تو حکومتی لوگ بیچ میں عمران خان کو لے آتے ہیں۔ بجٹ پر بات کرنے لگیں یہ عمران خان عمران خان شروع کر دیتے ہیں۔ مزدور مرجائے تو خان صاحب، کسان مرجائے تو خان صاحب، ایران پر بات کریں تو خان صاحب۔ عمران خان کے ڈھائی سالوں کا حساب مانگتے ہوئے پہلے اپنے 40 سالوں کا تو حساب دو۔ اس سے قبل چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت اور عدلیہ کو انتہائی سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان ججز کی ماؤں پر حیران ہوں کہ جنہوں نے ان جیسے بچے پیدا کیے جو انصاف نہیں کر سکتے، ججز کی تنخواہیں بند کی جائیں اور بڑی بڑی عدالتی عمارتوں کو یونیورسٹیاں بنا دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی ہے۔حکومت میں لائے ہوئے لوگوں اور عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ ووٹ ڈالنے والا اہم نہیں ووٹ گننے والا اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ ووٹ دینے والوں کی بجائے ووٹ گننے والوں کو خوش رکھنے سے ہی اقتدار ملے گا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جنید اکبرکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے معیشت میں بہتری آئی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر ملک میں ترقی ہو رہی ہے تو لوگ غربت کی لکیر سے کیوں نیچے جارہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ کی ٹیلیفون پر گفتگو،دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
-
شازیہ مری کا خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
-
پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی باہمی احترام اور تعاون پر کھڑی ہے، صدر زرداری
-
صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیر اعظم شہبازشریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب میں سیلاب کی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ سندھ کی جانب
-
اضافی بل وصول کرنے پر بجلی کمپنی کو 20 کروڑ روپے جرمانہ
-
ملک میں عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنجزکا سامنا ہے، چیف جسٹس
-
نیپال میں عبوری وزیر اعظم کی تعیناتی، معاملات بہتر
-
انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد
-
اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پر آگئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
-
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.