Live Updates

اپیپلزپارٹی نے کم ازکم اجرت 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 20 جون 2025 21:15

اپیپلزپارٹی نے کم ازکم اجرت 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے کم سے کم اجرت 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ جب بھی کم سے کم اجرت کا معاملہ اٹھایا اسپیکر نے کمیٹی کو معاملہ بھجوایاپارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں 17 ،18 ہزار تنخواہ ہے ،اس ایوان میں آپ انصاف نہیں دلا پا رہے ،دوسروں کو کیا دیں گے،پنشن پر بھی قدغن لگائی جارہی ہیان لوگوں پر قدغن نہ لگے جن کی بیوہ، معذور بچے اور بیوہ بیٹی ہوبلاول بھٹو پیر کو اپنے خیالات کا اظہار کریں گیبلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وزرائ نے ایوان میں بتایا کہ کون ٹیکس چور ہیاسٹیل ملز کے ملازمین بے ہزار ہوئے ہیں وہ کیا کریں کم سے کم اجرت 50 ہزار کرنی چاہئے اجلاس میں سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یہ بات کہنے میں کوئی دو رائے نہیں کہ کون استعمال ہو رہا ہے ایران کے خلاف ایران جیتے گاجو آپ نے چالیس سال ملک کے ساتھ کیا اس کا حساب کون دے گا بانی پی ٹی آئی کا جواب چاہیے تو ان میں سے ایک کو موبائل دے کے بھیج دیں بانی پی ٹی آئی کے پاس جو جواب آئے گا یہ چلا بھی نہیں سکیں گیپورا انٹرنیشنل میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ اپنی ایئر بیس اپنا سمندر دینے جا رہے ہیں ایران کے خلاف اس پر وزارت خارجہ نے کیا موقف دیا ہیپاکستان کے فضائی اڈے ، پاکستان کا سمندر، پاکستان کی زمین عوام کی ملکیت ہیں یہ ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونگیعالم اسلام ایران کے ساتھ کھڑا ہیاسرائیل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کا موقف بالکل واضح ہیہماری طرف سے ایک واضح پیغام جانا چاہیے کہ ہم ایران کی طرف دیکھنے نہیں دیں گے تم ہمارے متعلق کیا سوچتے ہواجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں بجٹ بحث پر مقررہ وقت سے زیادہ وقت تقاریر کرلیں اپ کے چیف وہپ کہاں ہیں ،آپ لوگوں کا بجٹ پر بحث کا ٹائم تھا 8 گھنٹے 7 منٹ اور 16 سیکنڈ،آپ 15 گھنٹے 45 منٹ کر چکے ہیں،آپ 7 گھنٹے 37 منٹ اور 44 سیکنڈ زیادہ کر چکے ہیں، اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اب تو کلیجہ ہی رہ گیا دینے کے لیے اور تو کچھ نہیں ہے ہمارے پاس اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی]اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنما و سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ابھی نندن کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا اس وقت بلاول بھٹو بھی موجود تھے،شہباز شریف بھی موجود تھے،اس میں مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا جب بانی پی ٹی آئی نے بات کی تھی تو آپ نے اعتراض کیوں نہیں کیا،اس آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اس وقت بھی ہم نے مخالفت کی تھی اجلاس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فاضل ممبر کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی حکومت، پاکستان خارجہ کا موقف اسرائیل کے خلاف واضح ہیہم اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیںفاضل رکن نے کہا موبائل بھجوا دیں تو ٹویٹ ہو جائے گابھائی جب روز آرہے ہیں تو اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہیکوئی تو میکنزم ہیاپوزیشن لیڈر بیٹھے کھل کر انکے بی ہاف پر فرما دیں ابہام دور ہوجائے گا ابہام نہیں رہنا چاہیے عزیز داری رشتے داری کی وجہ سے کوئی ابہام ہے تو اسے دور کر دیا جائیاگر ابہام دور ہوجائے گا تو بات سیدھی ہو جائے گی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات