وزیرخارجہ اسحاق ڈارکل استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

جمعہ 20 جون 2025 21:15

وزیرخارجہ اسحاق ڈارکل استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اکانواں اجلاس کل (ہفتہ کو )ہوگا ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے د ورہ کے دوران اسلامی تعاون یوتھ فورم کی ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

استنبول آمد پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خیر مقدم پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جٴْنید، قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترک وزارتِ خارجہ کے نمائندے نے کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر امت مسلمہ کے مسائل پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا اور نوجوانوں کے لیے اسلامی تعاون کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔