
وزیراعظم کا امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، صدرٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 20 جون 2025
20:33

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات ، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سے متعلق تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران دہشتگرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا بھی ذکر کیا۔ اس پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے درمیان ملاقات کو مثبت پیشرفت قرار دیا۔ دوسری جاب ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دو ہفتوں میں یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا امریکہ براہ راست ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہو گا یا نہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پڑھ کر سنایا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے پیش نظر صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکہ کو اس تنازع میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
-
پشاورہائیکورٹ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
-
عمران خان ضمانت کیس، فیملی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. چیف جسٹس
-
اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت کی علامت قرار
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
-
کراچی میں شدید بارش کے پیش نظرعام تعطیل‘اربن فلڈنگ سے شہرمیں10افراد ہلاک
-
صوابی میں سیلاب کی تباہی‘29 لاشیں برآمد، پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.