نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزراءخارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

جمعہ 20 جون 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار21 اور 22 جون کو منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس اور اسلامی تعاون یوتھ فورم ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے جمعہ کو استنبول پہنچ گئے جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ کی آمد پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترکی کی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔