
شیخ الہند ہمارا مرکزی نقطہ ہیں ان ہی سے تحاریک پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری
پاکستان کے حصول کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے جو قربانیاں پیش کیں اس کی مثال دنیال کی تاریخ میں نہیں ملتی 75 سال کا عرصہ گزر گیا پاکستان ترقی نہیں کرسکا کیونکہ ہم نے بنیادی مقصد سے انحراف کیا ،بیس بگلہ میں شیخ الہند کانفرنس سے خطاب
جمعہ 20 جون 2025 14:40
(جاری ہے)
جے یو آئی باغ کے زیراہتمام ضلع باغ کے علاقے بیس بگلہ میں ایک روزہ شیخ الہند و وحدت کشمیر کانفرنس اختتام کانفرنس میں سینکڑوں افراد کی شرکت- درجنوں علماء کرام کا خطاب - کانفرنس سے خطاب کرتے جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ممبر رکن قومی اسمبلی عبدالغفورحیدری نے کہاکہ شیخ الہند ہمارا مرکزی نقطہ ہیں ان ہی سے تحاریک پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے -حصول پاکستان کے پیچھے علما ء سرخیل تھے مولانا شبیر عثمانی مولانا ظفر عثمانی و دیگر اکابرین تحریک تھے انھیں اگر پتہ ہوتا کہ پاکستان میںآگے دھوکہ ہوگا تو وہ اس تحریک کا حصہ نہ بنتے وہ خلوص نیت کے ساتھ تحریک کا حصہ بنے اور مسلمانوں کو باور کروایا کہ ہم ایسی ریاست بنانے جا رہے ہیں جہاں اسلام کا عادلانہ نظام ہو گا پاکستان کے حصول کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے جو قربانیاں پیش کیں اس کی مثال دنیال کی تاریخ میں نہیں ملتی آگ و خون کا دریا عبور کیا اور وہ کہہ رہے تھے مٹ کے رے گا ہندوستان بن کے رہے گا پاکستان اور یہاں تک پہنچے اور پھر عجیب تقسیم ہوئی اپنا سب کچھ چھوڑا مسجدیں چھوڑیں گھر بار چھوڑیں کے پاکستان اس لئے جارہے ہیں کہ ایک تو ہندو سے نجات ہوگی دوسرا اسلامی فلاحی ریاست ہو گی اور وہاں ہمارے حقوق میسر آئیں گے انصاف ملے گا ظلم جبر سے نجات ملے گا وہاں قران و سنث کی روشنی میں ایک نظام ترتیب دیا جاے گا -اگر ان کو اس کا پتہ ہوتا تو شاید اس طرح نہ کرتے اتنی تاریخ کے بعد جب پاکستان بنا تو اس کی تاریخ بھول گیا آج تک وہ نعرہ وہ وجود نہ دیکھ سکا اسی نعرے کو لے کر جمعیتِ چل رہی ہے مقتدر قوتوں سے یہ کہہ رہی ہے کہ وہ نظام حکومت قائم نہیں ہوسکا کہ اسلام ہی اس ریاست کا بنیادی مقصد ہے اور تم نے ریاست کو اسلام کو فلاحی ریاست کو اسلام سے دور رکھا ہے تب سے آج تک 75 سال کا عرصہ گزر گیا پاکستان ترقی نہیں کرسکا کیونکہ ہم نے بنیادی مقصد سے انحراف کیا بلکہ ہمارے حکمران نے اس نعرے سے غداری کی مجرم ہیں پاکستانی قوم کے مجرم ہیں پاکستانی نظریہ کے آج پاکستان اثاثے بھیج کر قرضے لے کر بجٹ بنا رہا ہے شرم نہیں آتی پاکستان کو اپنے پاوں پر کبھی کھڑا کرنے کی کوشش نہیں کی انھوں نے کہا اللہ کرے اس کانفرنس کے پوری دنیا میں موثر اثرات پہنچیں-کانفرنس سے خطاب کرتے سابق ایم پی اے مولانا فضل غفور نے کہا کوئی سامراج بڑا نہیں اللہ سب سے بڑا ہے فکر ہند کانفرنس ہم فخر سے کہتے ہیں شیخ الہند کی جماعت سے ہیں اور کہتے ہیں ہمارا جنیا اور مرنا اس فکر کیلئے ہے لیکن عملی کچھ نظر نہیں آتا -اگر ہزاروں علما ء یہاں موجود ہیں لیکن ممبرو محراب سے سمجھنا کافی نہیں ہے -جمعیت علما اسلام کو نعمت خداوندی سمجھوپاکستان واحد اسلامی جمہوریہ مملکت پاکستان ہے جہاں پر علما ء کرام کو یہ پلیٹ فارم حاصل ہے جس سے وہ پاکستان کے حاکم و حکمران بن سکتے ہیں اس کو رب العالمین کی نعمت سمجھیں یہ آپ کی عزت ہے -ہم سے بہت غفلت ہوئی ،علماء سے گزارش ہے نکلو عوام کے ساتھ ملو ان کی غمی خوشی میں شرکت کرو تھانے کچیری وڈیروں کا کام ہے یہ آپ نہیں کرسکتے -آپ کو اگر ڈر ہے کے دنیا ساری مخالفت میں چلی جاے گی یہ کیا ڈر ہے -کانفرنس سے دیگر علما مولانا نور الحق کراچی، محمود الحسن مسعودی، مولانا محمد سلیم اعجاز، مولانا امتیاز عباسی، مولانا افتخار، مولانا مین الحق، مولانا عبدالکبیر ،مولانا عبدالصبور مدنی، اعجاز کاظمی مولانا سمیت درجنوں علما کی گفتگو سے شرکا کانفرنس مستفید ہوئے -

مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.