
وفاقی وزیر سینیٹر احسن اقبال کا اسلام آباد کے H-11 سیکٹر میں زیر تعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ
جمعہ 20 جون 2025 21:47

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہماری داخلی سلامتی کی اولین دفاعی لائن ہے اور ان کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔احسن اقبال نے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 250 بستروں پر مشتمل یہ جدید ہسپتال ہوگا،اس میں جنرل میڈیسن، سرجری، ایمرجنسی اور ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ہسپتال کی تکمیل سے تقریباً 12,000 پولیس اہلکاروں کو براہ راست جدید ترین طبی سہولتیں حاصل ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ نیشنل پولیس ہسپتال کا منصوبہ مئی 2023ء میں منظور کیا گیا تھا، اس کی بروقت تکمیل ہمارا قومی فریضہ ہے، یہ منصوبے عوام کے ٹیکس سے تعمیر ہوتے ہیں اور یہ ہمارے لیے ایک قومی امانت کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی حفاظت اور تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس موقع پر منصوبے کے انجینئرز، متعلقہ وزارتوں کے افسران، آئی جی اسلام آباد اور دیگر حکام نے بریفنگ دی اور تعمیراتی عمل کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔احسن اقبال نے منصوبے میں شفافیت، معیار اور رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت دی اور واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پائیدار بنیادوں پر تکمیل ہی معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری اور ریاستی اداروں کے استحکام کی ضامن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے خلاف امریکی طاقت کے استعمال یو این چیف کا اظہار تشویش
-
سانجھی دنیا سانجھی صحت: یوگا کے عالمی دن پر ہم آہنگی کا پیغام
-
غزہ: بھوک سے لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، انروا
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں شدت سے وسیع نقل مکانی کا خطرہ، یو این ادارے
-
اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں
-
لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں عشائیہ
-
پورے نظام کی تبدیلی ضروری ہے، موجودہ نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے
-
سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی وزیرداخلہ کا بیان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے
-
خواجہ آصف جیسے اپنی نوکری لگ جانے پر خوش ہیں
-
ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن یورپ سے نہیں
-
تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر اور طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.