سپیکر قومی اسمبلی کی نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ہاکی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 20 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فرانس کے خلاف کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم، کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ٹیم نے جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جیت نہ صرف پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کے لیے باعث فخر ہے بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔سردار ایاز صادق نے ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور تمام منتظمین کی محنت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم فائنل میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کرے گی۔