پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، عاصم افتخار

اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایرانی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، غیر ذمہ دارانہ اسرائیلی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ ،سیکیورٹی کونسل سیز فائر کیلئے کردار ادا کرے، سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب

جمعہ 20 جون 2025 22:05

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امن کو ایک موقع اور دینا چاہتا ہے، اسرائیل اور ایران تنازع کا پر امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل اپنا کردار ادا کرے اور ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، سیکیورٹی کونسل سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، اسرائیل ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔