ایبٹ آباد، شہریوں کو لفٹ دے کر دھوکہ دہی سے لوٹنے والا ملزم گاڑی اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار

ہفتہ 21 جون 2025 10:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے شہریوں کو لفٹ دے کر دھوکہ دہی سے لوٹنے والے ملزم کو گاڑی اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

محب اللہ ولد زیارت گل سکنہ پشاور نے تھانہ مانگل کی حدود میں شہری کو لیفٹ دی اور اگلے موڑ پر جب اسے اتارا تو اس دوران کمال مہارت سے شہری کی جیب سے 80 ہزار روپے نکال لیے۔ شہری کی درخواست پر ایس ایچ او مانگل اصغر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انتہائی مستعدی سے ملزم کو گاڑی اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔