Live Updates

ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے بھرپور حملہ، کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں ایران کے مقامی طور پر تیار کردہ شہید-136 ڈرونز نے حصہ لیا جو مسلسل مقبوضہ علاقوں کی فضا میں کارروائیاں کرتے رہے،اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن ’وعدہ صادق تھری‘ بھرپور طریقے سے جاری ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 21 جون 2025 11:13

ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے بھرپور حملہ، کئی شہر دھماکوں سے گونج ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون 2025) ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے بھرپور حملہ،کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے،صنعتی مراکزوفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی جس سے اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایران نے آج صبح میزائلوں سے اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن ’وعدہ صادق تھری‘ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور تہران نے تل بیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائلوں کی برسات کا اٹھارہواں مرحلہ مکمل کرلیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں زوردار دھماکے سنے گئے،  ایران سے رات فائر کیے گئے میزائل وسطی اسرائیل کے علاقے ڈین گش میں بھی گرے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ڈین گش میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں ایران کے مقامی طور پر تیار کردہ شہید-136 ڈرونز نے حصہ لیا، جو مسلسل مقبوضہ علاقوں کی فضا میں کارروائیاں کرتے رہے جبکہ ٹھوس اور مائع ایندھن سے چلنے والے ایرانی میزائل بھی استعمال کئے گئے۔ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے مطابق تازہ حملوں میں اسرائیل کے 2 فضائی اڈے بھی نشانے پر رہے۔

ایران کے حیرت انگیز اور بھرپور حملے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کی جانب سے نئی کارروائیوں میں صہیونی فوجی مراکز، دو فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز کے مطابق اسرائیل میں رات کو لگ بھگ 2:30 بجے (پاکستان میں 4:30 بجے) صہیونی فوج نے ایران کی طرف سے آنے والے میزائلوں کے بارے میں اپنے عوام کو خبردار کیا اور وسطی اسرائیل کے کچھ حصوں بشمول تل ابیب کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں بھی فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔

صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تل ابیب کی طرف آنے والے تمام میزائلز کو ہوا میں ناکام بنا دیا۔ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا کہ ایران نے پانچ بیلسٹک میزائل داغے اور میزائل کے اثرات کے فوری طور پر کوئی اشارے نہیں ملے۔تاہم اسرائیل کی قومی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے نئے حملے وسطی اسرائیل میں ایک عمارت کی چھت پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات