Live Updates

ایران،اسرائیل جنگ،ہم فیصلہ کن موڑپرکھڑے ہیں،انتونیوگوتریس

امن کو ایک موقع دیا جائے، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں شامل تمام فریقوں سے اپیل

ہفتہ 21 جون 2025 13:43

ایران،اسرائیل جنگ،ہم فیصلہ کن موڑپرکھڑے ہیں،انتونیوگوتریس
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ااقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اگر یہ تنازع وسیع ہوا تو دنیا ایسی آگ کی لپیٹ میں آ جائے گی جس پر قابو پانا ممکن نہیں ہو گا، اس لیے فوری اور سنجیدہ مذاکرات کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، ہمیں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

گوتریس نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، اور ہم سب پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔گوتریس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں شامل تمام فریقوں سے اپیل کی کہ امن کو ایک موقع دیا جائے۔انھوں نے کہا میرا ایک سادہ اور واضح پیغام ہے، تمام متنازع فریقوں اور ممکنہ طور پر تنازع میں شامل ہونے والوں سے کہ امن کو موقع دیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات