اخباری صنعت میں فوٹو جرنلسٹس کا کردار اہمیت کا حامل ہے،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی

ہفتہ 21 جون 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اخباری صنعت میں فوٹو جرنلسٹس کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ہمارے خطہ کے فوٹو جرنلسٹس محنتی اور جفاکش ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اد اکرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کو یہاں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ظفر الاسلام کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اخباری صنعت میں فوٹو جرنلسٹس کے کردار کو سراہا۔ صدر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان ظفر الاسلام نے چیئرمین سینٹ کو فوٹو جرنلسٹس کے مسائل بارے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر سابق میڈیا کوارڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان خواجہ رضوان عالم نے چیئرمین سینٹ کو فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے حوالے سے بریف کیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فوٹو جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون و اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔