Live Updates

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ 2025سے متعلق تبادلہ خیال

ہفتہ 21 جون 2025 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ 2025سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سید خرشید شاہ، قمر زمان کائرہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔چودھری منظور، زمرد خان بھی ملاقات میں شریک تھے ۔رہنمائوں نے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ 2025 سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں ہارون محمود، مفتی ابرار احمد شریک تھے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات