صوبائی وزیر مواصلات کا جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 22 جون 2025 13:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور سنیٹر بلال مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔