ایران سے ملحقہ علاقوں میں اشیائیخورونوش کی قلت نہ ہونیدی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

اتوار 22 جون 2025 16:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہیکہ ایران سے ملحقہ علاقوں میں کھانے پینے کی چیزوں کی قلت نہ ہونے دی جائے۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایران بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں کھانے پینے کی چیزوں، زائرین اور طالب علموں کی واپسی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں فی الحال غذائی قلت کا سامنا نہیں، بجلی اور ایل پی جی کے متبادل ذرائع سے حصول کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ وفاق سے رابطے کے ذریعے برقی اور ایل پی جی فراہمی بہتر بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایران سے ملحقہ علاقوں میں کھانے پینیکی چیزوں کی قلت نہ ہونے دی جائے، بارڈر ایریا میں پیٹرول کی فراہمی کے لیے وزارت پیٹرولیم سے رابطہ جاری ہے، یقینی بنایا جائیکہ بارڈر کی مقامی آبادی کو کسی صورت خوراک کی دشواری نہ ہو۔وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم ایکو کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے لیے پلان تیار رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز تمام صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔