بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے شہریوں کیلئے بڑا تحفہ ، گڈانی پھاٹک پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اتوار 22 جون 2025 21:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے شہریوں کے لیے تحفہ ، گڈانی پھاٹک پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس منصوبے پر 1.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سکھر کے شہریوں کے لیے ایک بڑا ترقیاتی تحفہ پیش کیا جا رہا ہے، جس میں فلائی اوور اور جدید سڑکوں کی تعمیر شامل ہے ، یہ صرف ایک ترقیاتی سکیم نہیں بلکہ سکھر کے روشن مستقبل کی نوید ہے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے گڈانی پھاٹک تک 700 فٹ طویل اور 40 فٹ چوڑا فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ میں 3.8 کلومیٹر طویل جدید سڑکوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں گڈانی پھاٹک تا بھوسا لائن چوک تک 60 فٹ چوڑی سڑک، نمائش چوک (چڑیا گھر) تا قریشی گوٹھ 40 فٹ چوڑی سڑک، میرانی محلہ تا رِنگ روڈ 30 فٹ چوڑی سڑک پیر مراد شاہ تا مائیکرو کالونی 24 فٹ چوڑی سڑک اور شکارپور پھاٹک تا قریشی روڈ 70 فٹ سڑک کا مرمتی کام شامل ہے ۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یہ فلائی اوور اور سڑکیں بھوسا لائن، مائیکرو کالونی، قریشی گوٹھ جیسے