منکرین ختم نبوت اسلام اور آئین پاکستان کے مطابق غیر مسلم اقلیت ہیں۔علامہ عبد القادر شیرازی

متفقہ قانون تبدیلی کی باتیں کرنے والے سیاستدان اپنے ایمان کی فکر کریں۔ریاست پرویز رشید کے بیانات کا نوٹس لے عقائد و نظریات اور نیک مقاصد کے حصول کیلئے جدو جہد کرتے رہیں گے۔سید رفیق شاہ کا حلف برداری تقریب سے خطاب

اتوار 22 جون 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) جماعت اہلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ منکرین ختم نبوت اسلام اور آئین پاکستان کے مطابق غیر مسلم اقلیت ہیں متفقہ طے شدہ قوانین میں تبدیلی کی باتیں کرنے والے سیاستدان اپنے ایمان کی فکر کریں۔ریاستی ادارے پرویز رشید کے بیانات کا نوٹس لیں ۔

عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان تک کوئی انسان مسلمان ہو ہی نہیں سکتا ۔ناموس رسالت و ختم نبوت کا تحفظ صرف علماء اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جما عت اھلسنّت ضلع کیماڑی و ٹائونز کے عہدیداران کی حلف برداری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ جما عت اھلسنّت کراچی ضلع کیماڑی ، ضلع وسطی و ذیلی ٹائونز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف بردار ی کا انعقاد کیا گیا ناظم کراچی سید رفیق شاہ نے دستوری حلف لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سید رفیق شاہ نے ذمہ داران سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلاف کے طریقوں کے مطابق دین کی ترویج اور ملک کے استحکام کیلئے جدو جہد کر تے رہیں گے ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ علمائے کرام اور صوفیائے عظام نے ہمیشہ اپنی زندگی کو دین اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیا، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرناہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو صوفیائے عظام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے تعلیمی اور سماجی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ نو منتخب عہدیداران پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عقائد و نظریات اور نیک مقاصد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے جماعت کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرتے ہوئے محبت، رواداری، اور بھائی چارے کے پیغام کو مزید پھیلائیں۔

تقریب حلف برداری میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ محمد میاں نوری،غفران احمد،علامہ وزیر علی نقشبندی،مولانا ظہور حسینی،مفتی فیاض قادری،اسد جواد شروانی،مفتی فیصل رشید،مولانا سید فخر الحسن شاہ،علامہ بخت منیر ،مولانا تنزیل رضا ترابی،مولانا فرحان شیخ،مولانا خالد مسعوداختری،علامہ فیصل اختر القادری،علامہ یعقوب ترابی،علامہ صغیر چشتی،محمد اصغر علی،شہزاد قادری،محمد عامر شیخ،،مولانا عباس رضا الباروی،ارشاد علی خان،صاحبزادہ فرید الحق چشتی،محمد عمران قادری و دیگر ذمہ داران بھی شریک ہیں۔