
پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا ایف پی سی سی آئی کے پوسٹ بجٹ منعقدہ فورم میں ودہولڈنگ ٹیکس میں بلاجواز اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ
عمر جمشید
پیر 23 جون 2025
18:00
فورم میں، پی اے اے نے ایڈورٹائزنگ سمیت،مخصوص خدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کو 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کیے جانے پر انڈسٹری کے مشترکہ خدشات کا اظہار کیا اور اسے ایک معاشی طور پر سزا دینے والا اور ناقابلِ برداشت اقدام قرار دیا۔ وفد نے ایک تفصیلی مؤقف پیش کیا جس میں اس اضافے کے سنگین اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اسے اوسط خالص منافع کے تناظر میں، جو محض 15 فیصد ہے، دیکھا جائے تو یہ اضافہ عملی طور پر 17 فیصد سپر ٹیکس کے مترادف ہے۔
(جاری ہے)
احمد کپاڈیا نے کہا:”ایک ایسا ماحول جہاں پہلے ہی افرادی قوت کے بڑھتے ہوئے اخراجات، یوٹیلیٹی بلوں میں بے تحاشہ اضافے، اور کلائنٹس کی جانب سے بجٹ میں کمی نے صنعت پر دباؤ ڈال رکھا ہے، ٹیکس کا یہ اضافی بوجھ، سروس فراہم کرنے والے اداروں کی بقا کے لیے، خطرہ بن چکا ہے۔
پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تحریری اپیل بھی ایف پی سی سی آئی کی قیادت کو پیش کی گئی، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارتِ خزانہ سے فوری طور پر رابطہ کر کے مؤثر وکالت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یہ مداخلت پاکستان کی اشتہارساز اور میڈیا انڈسٹری کے مفادات کے تحفظ کے لیے، بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کے اس دور میں،پی اے اے کے عزم کو اُجاگر کرتی ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں بدستور بلند، عوام پریشان
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی
-
ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال کے بعد 2.1 ارب ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
-
ایس ای سی پی نے پاکستان کے سوشل سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے میں انشورنس کے کردار کا احاطہ کیا
-
جاپان میں چاول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ
-
مہنگائی مافیا بے لگام، مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر
-
وزیر صنعت و تجارت کا قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ،پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،چوہدری شافع حسین
-
نیشنل بینک آف پاکستان کی ڈی ایچ اے فیز 2 کراچی میں اعتماد اسلامی برانچ کا افتتاح
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن کی جانب سے مویشی منڈیوں میں ’گو کیش لیس مہم 2025ء‘سے متعلق تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد
-
پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کیلئے مہنگائی کا نیا بوجھ ہے ، میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.