9 مئی: فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 8 اگست تک توسیع

پیر 23 جون 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائو گھیرائو کے 5 مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 8 اگست تک توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کر لئے، فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ہمارے ساتھ ہوا موجودہ لیڈرشپ کے ساتھ ہوتا تو وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ جاتے، موجودہ لیڈر شپ سے پارٹی نہیں چل رہی، بانی پی ٹی آئی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی پروا نہیں ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کچھ نہیں کر رہی، اس لیڈر شپ کو تبدیل کر کے پرانی لیڈر شپ کو واپس لانا چاہیے،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہیجبکہ ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسوں کا سامنا کررہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی ہے،میری ان سے کوئی ذاتی انا نہیں ہے، ان کواتنا لمبا عرصہ دیا لیکن وہ ڈلیور نہیں کرسکے، ایران پر حملہ ہوا تو اپوزیشن سیصرف مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ،تحریک انصاف جو سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اسکا فرض نہیں بنتا تھاکہ وہ ایران پر حملے کی مذمت کرتی، ہمارا ایران کے ساتھ اس وقت پاکستان کے عوام کا کھڑا ہونا ضروری ہے، ایران اس وقت اسلام کا آخری گلا ہے،ایران کی حکومت اسرائیل کے سامنے مزاحمت کرتی ہے، اگر اس میں رجیم چینج ہوتی ہے تو یہ مسلمانوں کابڑا نقصان ہوگا،پاکستان اور ہمیں ہر صورت میں اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔