’ہم ہزار بار توبہ کرتے ہیں‘ جمشید دستی نے قومی اسمبلی میں سجدہ کرنے کی وضاحت کردی

پیر کے روز ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اچانک اپنی نشست سے اٹھ کر قومی اسمبلی ہال میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 24 جون 2025 13:16

’ہم ہزار بار توبہ کرتے ہیں‘ جمشید دستی نے قومی اسمبلی میں سجدہ کرنے ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے جمشید دستی نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں سجدہ کرنے کے معاملے کی وضاحت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اچانک اپنی نشست سے اٹھ کر قومی اسمبلی ہال میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، اس دوران وہ کانوں کو ہاتھ بھی لگاتے رہے۔

تاہم اس معاملے پر اب ایم این اے جمشید دستی کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں اللّٰہ پاک کو سجدہ دیا اور کہا کہ اللّٰہ پاک ملک کو بلاول جیسے حکمرانوں کے شر سے محفوظ فرما، ہم ہزار بار توبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

jamshed dasti
                                    
واضح رہے کہ جمشید دستی نے اپنی سیاست کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے کیا، انہوں نے 2013ء کے الیکشن میں پہلی بار ایم این اے منتخب ہوکر قومی اسمبلی میں مظفرگڑھ کے حلقہ 178 کی نمائندگی کی لیکن بعد ازاں پیپلز جماعت اور پارلیمان سے استعفیٰ دے کر اگلے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی جس میں انہوں نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دی، اسی طرح جمشید دستی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے 2024ء کے الیکشن میں بھی کامیاب ہوکر اسمبلی پہنچے اور وہ بھی ان سیاستدانوں میں شامل رہے ہیں جنہیں نو مئی کے بعد مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔