گورنر بلوچستان، سپیکر بلوچستان اسمبلی اور صوبائی وزراء کا جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 24 جون 2025 16:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کی وفات کے بعد فاتحہ خوانی کا سلسلہ جامع مسجد مدرسہ روڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر )عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، سلیم کھوسہ، عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، زرک خان مندوخیل، پرنس آغا عمر، عبدالصمد گورگیج، جج صاحبان، اعلیٰ سرکاری افسران اور سینئر وکلاء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔