وزیراعظم کی قطری سفیرسے ملاقات ، امیرقطراورقطری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

منگل 24 جون 2025 16:50

وزیراعظم کی قطری سفیرسے ملاقات ، امیرقطراورقطری عوام کے ساتھ یکجہتی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کیساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے’’ ایکس ‘‘پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے بعد امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قطرکے سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ہم قطر کے بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات اورسفارتکار ی میں مضمر ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔