Live Updates

جنگ بندی کے بعد ایران قابل اعتبار سفارتی عمل میں شامل ہو، یورپی یونین، فرانس کا مطالبہ

منگل 24 جون 2025 17:41

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)یورپی یونین نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد وہ قابل اعتبار سفارتی عمل میں سنجیدگی سے شامل ہو۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان انور الانونی نے کہا کہ یہ کشیدگی کسی کے حق میں نہیں اور سب کو ایک ہی بات کی فکر ہے جو اس کشیدگی کے پھیلاؤ کے اثرات ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے جوہری اور بیلسٹک پروگرام کے حوالے سے ایک معاہدے کے لیے فوری طور پر مذاکرات میں شامل ہو۔وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرانس ایران پر زور دیتا ہے کہ وہ بلا تاخیر ایسے مذاکرات میں شامل ہو جو اس کے جوہری اور بیلسٹک پروگرامز اور اس کی غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیوں سے متعلق تمام خدشات کو حل کرنے والے معاہدے کی طرف لے جائیں۔فرانس نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات