جلد پاکستان ریلویز سے بڑی خوشخبری ملے گی، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سے وابستہ ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 24 جون 2025 21:54

جلد پاکستان ریلویز سے بڑی خوشخبری ملے گی، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، جلدپاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سے وابستہ ہے، جلد پاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلویز کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو 45 منٹ پرزینٹیشن دی ہے، مارچ میں وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالا، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقنی بنایا، اب ٹرینوں کے بروقت آنیجانے کی شرح 45فیصد سے 85فیصد تک چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر بننے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر کھانے پینے کی اشیا کا معیار بہتربنایا، جدید انفارمیشن ڈیسک ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے، گرین لائن ٹرین میں پہلی دفعہ ٹرین ہاسٹس پائلٹ پروجیکٹ دیا، پہلی دفعہ برقی سیڑھیاں لاہور ریلوے اسٹیشن پر لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ تھر کول ریکو ڈیک اور ریجنل رابطے کے لیے ریلوے کو مضبوط کرنا ہوگا اور سب ٹریکس کو برابری کی سطح پر لے چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سیوابستہ ہے، ریلوے کی اربوں روپے کی زمین واگزار کرائی گئی ہے۔