
جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی، ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
12 روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کیلئے مزید پرعزم ہو گیا ہے،جوہری ہتھیاروں کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جوہری پروگرام کیلئے ہمارے سائنس دانوں نے بے پناہ قربانیاں دیں،عباس عراقچی
فیصل علوی
بدھ 25 جون 2025
11:22

(جاری ہے)
ہمارے سائنسدانوں نے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے بہت قربانیاں دیں۔ ایران جوہری پروگرام رکھنے کیلئے مزید پرعزم ہوگیا۔عباس عراقچی کایہ بھی کہنا تھاکہ ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا۔
جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔ہمارے عوام نے بھی اس کیلئے کئی مشکلات کا سامنا کیاہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی تھیں۔ جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق تھا۔ سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا تھا۔ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیرمتعلقہ ہو چکی تھیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کے بعد سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا تھا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ماسکو پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ ایران پر امریکی حملے کے بعد روسی رہنماؤں سے ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی تھی موجودہ عالمی صورتحال کا تقاضا ہے کہ ایران اور روس سنجیدہ بات چیت کریں۔ ایران اور روس مختلف موضوعات پر یکساں اور مشترکہ موقف رکھتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیاء پر اطمینان کا اظہار
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ‘ وزیراعظم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
-
ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو
-
پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
-
پی ڈی ایم اے کا دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری
-
یوم پاکستان کی مناسبت سے کے کے پروڈکشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "ہمارا پاکستان " کی تقریب کا انعقاد
-
وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.