اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر خاموشی، یورینیم کا معمہ برقرار

بدھ 25 جون 2025 12:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان غیر متوقع جنگ بندی کے اعلان کودودن گزر چکے ہیں، مگر اب تک اس اقدام کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کیم طابق اس اچانک اعلان کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے خصوصا ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد کہ تہران اب کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ نہیں بنائے گا۔

اگرچہ تہران اب بھی اس حق پر قائم ہے، مگر یہ حق عملی طور پر کیسے بروئے کار لایا جائے گا، اس پر ابہام موجود ہے۔مبصرین اور عالمی برادری کی نظریں اب آنے والے چند گھنٹوں پر مرکوز ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ کمزور سی جنگ بندی کب تک قائم رہ سکتی ہے اور آیا کوئی اصولی نکات واقعی طے پا چکے ہیں یا نہیں۔