
ایرانی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ILFکا وفد کا ایرانی قونصلیٹ کراچی کا دورہ
پاکستان کے عوام صہیونی سازشوں اور مغربی میڈیا کے منفی کردار سے بخوبی واقف ہیں، قونصل جنرل وحید اصغری
بدھ 25 جون 2025 18:06
(جاری ہے)
پاکستانی عوام کی جانب سے انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد نے ایرانی قونصل جنرل کو یکجہتی کا باضابطہ پیغام پیش کیا، جس میں کہا گیا’’پاکستان اور ایران کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
بطور پڑوسی قوم ہم ایران کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کے حالیہ جارحانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایرانی قونصلیٹ کے توسط سے ایرانی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس آزمائش میں تنہا نہیں ہیں۔ ہم اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور ان اسلامی ممالک کے کردار کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسرائیل سے دوستانہ تعلقات رکھے ہوئے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام اسلامی ممالک فوری طور پر اسرائیل سے اپنے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کریں۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل اصغر وحیدی نے وفد کے دورے اور اظہارِ یکجہتی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام صہیونی سازشوں اور مغربی میڈیا کے منفی کردار سے بخوبی واقف ہیں۔ کراچی میں ایران کے حق میں نکالی گئی احتجاجی ریلیاں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم اس وفد کی آمد اور ان کے خلوص کے اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ دورہ باہمی احترام اور پاکستان و ایران کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کے اعادے پر ختم ہوا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.