Live Updates

کراچی،بارش کی پیشگوئی، اقدامات کا آغاز، 60 پروازوں کو تاخیر کا سامنا

بدھ 25 جون 2025 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام اداروں کو مون سون کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے لہذا ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی اشیا اور سازو سامان کو محفوظ طریقے سے باندھنے یا ذخیرہ کرنے، ہلکے طیارے محفوظ جگہ منتقل یا باندھنے کے اقدامات اور بارش کے پانی کی موثر نکاسی کے لیے باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کی جائیں۔ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام بیکن لائٹس اور پولز محفوظ اور آپریشنل رکھنے، ایئر فیلڈ لائٹنگ ٹیم کو تمام روشنیوں کی درستگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات