سانحہ 9مئی ،تھانہ شادمان نذرآتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل،8گواہوں کی شہادت قلمبند

بدھ 25 جون 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) سانحہ 9مئی ،تھانہ شادمان نزر آتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا۔پراسکیوشن کے 8گواہوں نے ملزموں کیخلاف شہادت قلمبند کرائی،تھانہ شادمان نزر آتش کیس سمیت دو مقدمات کی سماعت 26جون تک ملتوی کردی گئی جبکہ عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دو مقدمات کی سماعت 30جولائی تک ملتوی ہوگئی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

انسداددہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو طلب کر لیا،پراسکیوشن نے نو مئی مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں،ملزموں کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی ،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ کے مقدمات میں جلی ہوئی اور ٹوٹی ہوئی گاڑیاں بھی پیش کی گیں،مال مقدمہ پٹرول بم بھی عدالت میں پیش کے گئے،تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں دو گواہوں نے شہادت قلمبند کرائی۔

زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ مین دو گواہوں نے شہادت ریکارڈ کرائی،جناح ہائوس قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ مین تین گواہوں کا بیان قلمبند ہوا، عسکری ٹاور حملہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند ہوا۔