ج*عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ں* مقصد بلوچستان میں تعلیم اور پانی کے تحفظ سے متعلق دو اہم منصوبوں پر کام کرنا ہے

بدھ 25 جون 2025 21:30

ئ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں تعلیم اور پانی کے تحفظ سے متعلق دو اہم منصوبوں پر کام کرنا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز بلوچستان میں بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بہتر بنانے اور واٹر سیکیورٹی کو مضبوط کرنے پر خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن کے مطابق ان منصوبوں کا بنیادی مقصد بلوچستان میں تعلیمی محرومی کم کرنا ہے، جب کہ واٹر سیکیورٹی پراجیکٹ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف صوبے کی مزاحمت کو تقویت ملے گی۔عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی بلکہ انسانی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، جو خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی رسائی بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوگا۔