Live Updates

کراچی میں آج شام ہلکی بارش جبکہ ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

جمعرات 26 جون 2025 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)خلیج بنگال سے مون سون اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہے ہیں جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے جبکہ ایک مغربی لہر نے بھی ملک کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دیہی سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدین، ٹھٹھہ، سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، گھوٹکی اور کشمور کے اضلاع آج سے 29 جون تک بارش ہو سکتی ہے۔موسلادھار بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات، شہری سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ پیش گوئی کی مدت کے دوران کچے کے گھروں کی چھت، دیوار، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینل جیسے کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات