Live Updates

آزاد کشمیر میں جلد ایک نئی عوامی سیاسی جماعت رجسٹرڈکرنے جا رہے ہیں،محمد طاہرکھوکھر

ہم نے موروثی سیاست سرمایہ دارانہ قبضے اور عوامی استحصال کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے

جمعرات 26 جون 2025 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھرنے آزاد کشمیر کے سیاسی وسماجی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں جلد ایک نئی عوامی سیاسی جماعت رجسٹرڈکرنے جا رہے ہیں ہم نے موروثی سیاست سرمایہ دارانہ قبضے اور عوامی استحصال کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے اس جماعت کا مقصد موروثی سیاست اور عوامی استحصال کے خلاف ایک نئی اور حقیقی قیادت اور نظام فراہم کریں گے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ اس وقت عوام مافیا اور موروثی سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مورثی سیاسی جماعتیں نظریات اور منشور سے ہٹ چکی ہیں سیاسی جماعتوں کا کردار اب سرمایہ دارانہ بن چکا ہے سیاسی جماعتوں میں سرمایہ داروں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابات کو خریدا جا سکے اب نظریات ان مورثی سیاسی جماعتوں نے دفن کر دئیے ہیں جس طرح سرمایہ دارانہ نظام چل چکا ہے عوام کا اللہ حافظ ہے عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہو گاحکومتوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو صرف غربت مہنگائی بے روزگاری اور محرومی دی نظریات دفن ہو چکے ہیںاور سیاست سرمایہ داری کے گرد گھوم رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے صرف مایوسی دی ریاست وہیں کی وہیں کھڑی ہے ریاست کے عوام کو محرومی، غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا ریاستی ترقی رک چکی ہے ادارے مفلوج ہو چکے ہیںاور نوجوان بے سمت ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے مختلف حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن آزاد کشمیر میں عوام کے بنیادی مسائل جوں کے توں برقرار ہیںتعلیم صحت روزگار اور انصاف جیسے شعبے زبوں حالی کا شکار ہیںجبکہ سیاسی اشرافیہ صرف اقتدار کی جنگ میں مصروف ہے۔

طاہر کھوکھر نے اعلان کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں ایک نئی سیاسی جماعت رجسٹر کروانے جا رہے ہیں جس کا مقصد حقیقی عوامی نمائندگی کو فروغ دینا اور کرپٹ موروثی سیاست کا خاتمہ ہے ہم ایسے لوگوں کو سامنے لائیں گے جو عوامی مسائل کو سمجھتے ہوں ان کے حل کی صلاحیت رکھتے ہوں اور ریاست کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ اور عملی منصوبہ رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ جماعت کسی خاص خاندان ذات یا سرمایہ دار طبقے کی نمائندہ نہیں ہوگی بلکہ آزاد کشمیر کے ہر ضلع سے نظریاتی مخلص اور محنتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گاموجودہ سیاسی جماعتیں اپنے نظریات اور منشور سے ہٹ چکی ہیںان کا کردار اب مکمل طور پر سرمایہ دارانہ ہو چکا ہے الیکشن کو خریدا جا رہا ہے ٹکٹوں کی تقسیم پیسے والوں کو دی جا رہی ہے اور نظریاتی کارکن صرف نعرے لگانے تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ان سے نجات حاصل کریں۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام آج بھی سیاسی مافیا اور خاندانی اجارہ داریوں کے رحم و کرم پر ہیں ریاست کو موروثی سیاست سے آزاد کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر عوام نے خود فیصلہ نہ کیا تو ان کی نسلیں بھی غلامی غربت اور پسماندگی کی دلدل میں پھنسی رہیں گی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات