پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

جمعرات 26 جون 2025 15:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا پی او ایف اسپورٹس کمپلیکس، واہ کینٹ، راولپنڈی میں آغاز ہوگیا ہے۔ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی شرکت کریں گے، جو کہ ایس این جی پی ایل، پی او ایف، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، پاکستان آرمی، اور واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔ کھلاڑی مردوں کے سنگلز، مردوں کے ڈبلز، خواتین کے سنگلز، اور خواتین کے ڈبلز کیٹیگریز میں ایک دوسرے سے مقابلہ کررہے ہیں۔