Live Updates

فارم 47 کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، صفیہ کاکڑ

جمعرات 26 جون 2025 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان خواتین ونگ کی صوبائی صدر صفیہ کاکڑ نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اس طرح کے حربوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل رکھنا قابل مذمت ہے زر اور زور کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو چھین کر کٹھ پتلی حکومت بنائی گئی ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی باعث تشویش ہے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں طاہرہ ،سلطانہ ،شازیہ مینگل ،سمیراصبا ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواتین کسی کی ماں بہن ہیں ان کی گرفتاری اور غیر انسانی سلوک پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پابند سلال رکھ کر 8 فروری کو عوامی حق رائے دہی پر شب و خون مار کر سلیکٹڈ حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا 9 مئی کے کیسز میں عمران خا ن کے ضمانتوں کو ناجائز اور غیر آئینی طریقے سے مسترد کرنا باعث افسوس ہے بشری بی بی سمیت دیگر خواتین غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے قید رکھنا فارم 47 کی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے ۔

وزیراعلی پنجاب خواتین ہوکر اقتدار کی حوس میں خواتین پر ظلم ڈھارہی ہے۔ جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے قیدیوں کو دیگر قیدیوں کی طرح سہولیات نہیں دی جارہی ہے انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہئے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے پاکستان کی بقاء کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور مرتے دم تک عمران خان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ہمارا لیڈر عمران خان نہ بکنے اور نے جھکنے والا ہے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتی کو کوئی جرم کئے بغیر پابند سلاسل رکھنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں خاموش رہنا لمحہ فکریہ ہے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات