محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، تیترزغیرقانونی رکھنے کے جرم میں 2ملزمان گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر مبین الہی کی قیادت میں صوبہ میں جنگلی پرندوں کے غیرقانونی قابضین کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،وائلڈلائف رینجرزڈی جی خان نے تیترز کو غیرقانونی قبضہ میں رکھنے کے جرم میں 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 4زندہ بھورے تیترز برآمد کرلیے اور ملزمان کا چالان کرکے انہیں 20ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور ضبط شدہ تیترز ڈی جی خان زو منتقل کردیئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرڈی جی خان ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز ڈی جی خان نے غیرقانونی قبضہ تیترز کے جرم میں 2ملزمان کا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مبلغ 20ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد جرمانہ کیا اور ضبط شدہ 4زندہ بھورے تیتر ز ڈی جی خان زو منتقل کردیئے ۔