Live Updates

نیتن یاہو پرغزہ جنگ بندی اورمظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرنے کیلئے دبا ئومیں اضافہ

جمعہ 27 جون 2025 16:20

نیتن یاہو پرغزہ جنگ بندی اورمظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرنے کیلئے ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اسرائیل میں سیاسی سانس لینے کا ایک مختصر موقع تو دیا تاہم ان پر 50 سے زائد اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرانے اور غزہ جنگ ختم کرنے لیے دبائو بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران جنگ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی اپوزیشن اور اسرائیلی عوام کی اکثریت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی ، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرنے اور 50 سے زائد اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے دبائومیں اضافہ ہورہا ہے۔

سیاسی افق پر نیتن یاہو کے خلاف حال ہی میں 7دنوں کے اندر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا۔ ایک موقع پر نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت نے بمشکل ایک ووٹ سے اپنی بقا کو یقینی بنایا۔ آخری لمحات میں کٹڑ یہودی جماعتوں کا معاہدہ طے پا گیا، جو اس حکومت کا اہم حصہ ہیں۔عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق حتمی فرد جرم عائد ہونے سے اسرائیلی وزیر اعظم پر استعفے کے لیے دبا بڑھ سکتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات