منارٹیز پیپلز الائنس اقلیتوں کی توانا آواز ہے،ریاست شاہد

فادرز ڈے پر منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے رہنماریاست شاہد کی پادریوں سے ملاقات

جمعہ 27 جون 2025 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) چیف آرگنائزر منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان ریاست شاہد نے فادرز ڈے کے موقع پر عیسیٰ نگری کراچی میں مسیحی برادری کے روحانی رہنماوں (پاسٹرز) سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد فادرز ڈے کو عزت، محبت اور دعاوں کے ساتھ مناتے ہوئے برادری کے بزرگوں اور روحانی رہنماو?ں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

ریاست شاہد نے اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے باوقار مستقبل کے لیے پارٹی کے وژن اور منشور پر روشنی ڈالی، جو بانی و چیئرمین یعقوب شریف گل کی قیادت میں تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشور اقلیتوں کو تعلیم، روزگار، سماجی ترقی اور سیاسی خودمختاری جیسے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے عزم پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست شاہد نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سلیم خورشید اور دیگر فعال رہنماوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی مسلسل جدوجہد اور قیادت منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کو ملک میں اقلیتوں کی نمائندہ اور توانا آواز بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی، سماجی ہم بستگی، اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔