شازیہ مری کا معروف سیاسی و مذہبی رہنماء آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پرتعزیت اور اپنے دکھ وافسوس کااظہار

جمعہ 27 جون 2025 19:20

شازیہ مری کا معروف سیاسی و مذہبی رہنماء آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے معروف سیاسی و مذہبی رہنماء آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پرتعزیت اور اپنے دکھ وافسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آغا مرتضیٰ پویا سیاسی اور مذہبی دونوں حلقوں میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔انہوںنے کہاکہ آغا مرتضیٰ پویا کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مرحوم کی خدمات کوکبھی فراموش کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہیں، مرحوم کی مغفرت کیلے دعاگو ہوں۔